Prep Time
15 Mins
Cook Time
25 - 30 Mins
Serves
As Desired
- اجزاء
- تیل دو کھانے کے چمچ
- (لہسن ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا
- (چکن آدھا کلو (بون لیس، اسٹرپس میں کٹی ہوئی
- نمک حسب ضرورت
- سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- (گاجر ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
- (ہری پیاز حسب ضرورت (باریک کٹی ہوئی
- پھلیاں حسب ضرورت
- (شملہ مرچ آدھی (باریک کٹی ہوئی
- (بند گوبھی حسب ضرورت (باریک کٹی ہوئی
- رول پٹی حسب ضرورت
- میدہ تھوڑا سا
- پانی تھوڑا سا
- تیل ڈیپ فرائنگ کے لئے
ترکيب
- ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر براؤن کرلیں۔
- اب اس میں چکن، نمک، سفید مرچ اور کالی مرچ ڈال کر پکالیں یہاں تک کہ چکن کا رنگ تبدیل ہو جائے۔
- پھر اس میں گاجر، ہری پیاز، پھلیاں، بند گوبھی اور شملہ مرچ ڈال کر دو منٹ کےلئے ٹوس کرلیں۔
- پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔
- ایک پیالی میں میدہ اور پانی مکس کرکے اس کا مکسچر بنالیں۔
- اب اس آمیزے کو رول پٹی میں ڈال کر رول کے کنارے پر میدے کا مکسچر لگا کر رولز کو بند کردیں۔
- تیل گرم کرکے اس میں رولز کو ڈیپ فرائی کرلیں۔
- مزیدار اسپرنگ رول تیار ہے۔
No comments:
Post a Comment