Prep Time
20 Mins
Cook Time
15 Mins
Serves
As Desired
- اجزاء
- بیسن ڈیڑھ کپ
- پیاز دو عدد
- نمک حسب ذائقہ
- دھنیا آدھی گٹھی
- پودینہ آدھی گٹھی
- ہری مرچ دو سے تین عدد
- (ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
- زیرہ ایک کھانے کا چمچ
- بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی
- تیل فرائنگ کے لئے
ترکيب
- ایک پیالے میں بیسن، بیکنگ سوڈا، پیاز، دھنیا، پودینہ اور تمام مصالحے ڈال کر مکس کرلیں۔
- پھر تھوڑا پانی ڈال کر گاڑھا مکسچر تیار کرلیں۔
- جب مکسچر تیار ہوجائے تو اسے گرم تیل میں پکوڑے کی شکل میں فرائی کرلیں۔
- مزیدار پکوڑے تیارہیں۔
- ٹماٹو کیچپ یا چلی ساس کے ساتھ سرو کریں۔
- نوٹ: اگر گھی یا تیل پین میں چھن چھن کرے تو اس میں ایک چٹکی میدہ یا آٹا ڈال دیں۔ اس سے گھی کی چھن چھن کی آواز نہیں ہوگی۔
No comments:
Post a Comment