Prep Time
35 Mins
Cook Time
15 Mins
Serves
As Desired
- اجزاء
- قیمہ آدھا کلو (Mince ½ kg)
- کچا پپیتا ایک چائے کا چمچ (Raw papaya 1 tsp)
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ (Ginger garlic paste 1 tsp)
- نمک ڈیڑھ کھانے کا چمچ (Salt 1 ½ tbsp)
- دہی تین کھانے کے چمچ (Yogurt 3 tbsp)
- گھی ایک کھانے کا چمچ (Clarified butter 1 tbsp)
- گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (Hot spice 1 tsp)
- پیاز دو کھانے کے چمچ (تلی اور پسی ہوئی) (Onion 2 tbsp fried and grinded)
- چنے چار کھانے کے چمچ (بھنے اور پسے ہوئے) (Chickpeas 4 tbsp roasted and grinded)
- خشخاش دو چائے کے چمچ (تلی اور پسی ہوئی) (Poppy seeds 2 tsp fried and grinded)
- ہری مرچ چار عدد (کٹی ہوئی) (Green chilli 4 chopped)
- ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ (Coriander leaves 4 tbsp)
- گھی حسبِ ضرورت (Clarified butter as required)
ترکيب
- پہلے کچا پپیتا، ادرک لہسن کا پیسٹ (paste)، نمک، پھینٹی ہوئی دہی، ایک کھانے کا چمچ گھی، گرم مصالحہ، تلی اور پسی پیاز، بھنے اور پسے چنے، تلی اور پسی خشخاش، کٹی ہری مرچ اور ہرا دھنیا اچھی طرح قیمے میں مکس (mix) کریں۔
- اسے تیس منٹ (thirty minute) کے لیے الگ رکھ دیں۔
- اب اس کے چھوٹے کباب (small kebab) بنا کر توے یا فرائنگ پین (frying pan) پر ہلکی آنچ (low flame) پر حسبِ ضرورت گھی کے ساتھ شیلو فرائی (shallow fry) کرلیں۔
- آخر میں پیاز کے لچھوں اور کٹے ہرے دھنیے سے گارنش (garnish) کرکے سرو (serve) کریں۔
No comments:
Post a Comment