AD

Monday, 29 May 2017

Cheese Toast چیز ٹوسٹ

Prep Time
15 Mins
Cook Time

25 - 30 Mins
Serves

Are you looking quick and tasty snack then stop here. This recipe will help you to make a flavorsome snack.




  • اجزاء
  • (چیڈر چیز آدھا کپ (کدو کش کی ہوئی
  • براؤن بریڈ سلائس دس سے بارہ عدد
  • دودھ آدھا کپ
  • مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • زیتون کا تیل حسب ضرورت
  • کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • مکھن ایک چائے کا چمچ
  • (ٹماٹر دو عدد (سلائس میں کٹے ہوئے
  • (شملہ مرچ ایک عدد (سلائس میں کٹی ہوئی
  • (ہری مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی

ترکيب

  1. چار عدد بریڈ سلائسز کو ٹرائی اینگل میں کاٹ لیں اور بیکنگ ٹرے پر رکھ دیں۔
  2. تھوڑا سا زیتون کا تیل اوپر چھڑک دیں اور گرم اوون میں پانچ منٹ کےلئے ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں۔
  3. باقی بریڈ سلائسز کو چوپر کی مدد سے پیس کر بریڈ کرمبز بنا لیں۔
  4. ایک پین میں دودھ گرم کرکے اس میں چیڈر چیز ڈال دیں اور پکنے دیں۔
  5. پھر مسٹرڈ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر اور مکھن کو دودھ اور چیز والے مکسچر میں ڈال کر مکس کرلیں۔
  6. جب چیز پگھل جائے تو اس میں بریڈ کرمبز ڈال کر مکس کریں۔
  7. بریڈ ٹرائی اینگل کو اوون سے نکال لیں۔
  8. ہر ایک ٹرائی اینگل پر ایک ٹکڑا شملہ مرچ اور ایک ٹکڑا ٹماٹر کا رکھ دیں۔
  9. پھر اوپر چیز ساس پھیلا کر اوپر ہری مرچ چھڑک دیں۔
  10. پھر اوون میں ٹوسٹ کرلیں یہاں تک کہ ہلکا سنہرا رنگ آجائے۔
  11. گرم گرم سرو کریں۔

No comments:

Post a Comment

Featured post

Face pack for winter

Regular massage with sweet almond oil, slightly warmed by indirect heat (especially for dry skin) is great for increasing the blood circula...