Prep Time
30 Mins
Cook Time
10 - 12 Mins
Serves
4
- (چکن آدھا کلو ﴿بون لیس اور لیگ پیس
- نمک حسب ذائقہ
- لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
- پپیتے کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
- دہی ایک پاؤ
- فریش کریم آدھی پیالی
- (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
- (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
- (زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿کٹا ہوا
- ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
- (جائفل جاوتری آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
- (ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿کٹا ہوا
- (ہری مرچ تین سے چار عدد ﴿کٹی ہوئی
- المونیم فوائل حسب ضرورت
- پہلے ایک پیالے میں چکن لیگ پیس کے کیوبز کاٹ لیں۔
- پھر اس میں نمک، لیموں کا رس اور پپیتے کا پیسٹ لگا کر میری نیٹ کرلیں۔
- اب ایک الگ پیالے میں گاڑھی دہی میں فریش کریم، گرم مصالحہ، کالی مرچ، زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، جائفل جاوتری، ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کرکے مکس کرلیں۔
- پھر میری نیٹ کی ہوئی چکن کو دہی والے مصالحے میں کوٹ کرلیں۔
- المونیم کے چوکور ٹکڑے کاٹ کر تیار کریں اور تین سے چار بوٹیاں اس میں رکھ کر بیک کرلیں۔
- اس کے بعد اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر دس سے بارہ منٹ تک بیک کرلیں۔
- پھر اسے المونیم فوائل سے نکال کر پلیٹر پر رکھیں۔
- پیاز، لیموں اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔
No comments:
Post a Comment