Prep Time
20 Mins
Cook Time
50 - 55 Mins
Serves
4
- اجزاء
- بکرے کا گوشت آدھا کلو
- (لال مرچ پانچ عدد (ثابت
- کاجو پچیس گرام
- نمک حسب ذائقہ
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- گھی ایک چوتھائی کپ
- پیاز ایک عدد
- (گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ (پسا ہوا
- ہری الائچی پانچ سے چھ عدد
- لونگ آدھا چائے کا چمچ
- دار چینی دو ٹکڑے
- چاول تین سو گرام
- ہری مرچ تین سے چار عدد
- (ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹا ہوا
- (پودینہ ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹا ہوا
- (انڈے چار عدد (ابلے اور کٹے ہوئے
- زردے کا رنگ حسب ضرورت
- کیوڑا دو کھانے کے چمچ
- زعفران ایک ڈبیا
ترکيب
- پہلے گرائینڈر میں ثابت لال مرچ اور کاجو کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیس لیں۔
- اب گوشت میں ہلکا سا نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ لگا کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔
- ایک پین میں گھی گرم کرکے پیاز کو لال کریں اور تھوڑی پیاز نکال لیں۔
- اب پین میں کاجو والا پیسٹ، گوشت اور پسا گرم مصالحہ شامل کرکے اتنا بھونیں کہ رنگ تبدیل ہو جائے۔
- پھر اس میں ایک سے ڈیڑھ کپ پانی شامل کریں اور ساتھ میں ہری الائچی، لونگ اور دار چینی ڈال کر ڈھکیں اور دم پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
- اب الگ پین میں پانی بھر کر چاول، نمک اور ہری مرچ شامل کریں۔
- جب چاول دو کنی رہ جائیں تو انھیں چھان لیں۔
- گوشت گلنے پر اس میں ہرا دھنیا، پودینہ اور انڈے پھیلا کر ڈالیں۔
- پھر اس میں چاولوں کی تہہ لگائیں۔
- اس کے بعد زردے کا رنگ، کیوڑا اور زعفران چھڑک کر دس سے بارہ منٹ کا دم دے دیں۔
- مزے دار افغانی بریانی تیار ہے۔
No comments:
Post a Comment