Prep Time
30 Mins
Cook Time
20 mins
Serves
6
- اجزاء
- گائے کا گوشت پانچ سو گرام
- دہی آدھا کپ
- پپیتا پیسٹ ایک چوتھائی کپ
- لہسن دو چائے کے چمچ
- ادرک ایک کھانے کا چمچ
- لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
- گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
- ہری مرچ کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
- (لال مرچ دو کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
- نمک ایک چائے کا چمچ
- گھی دو کھانے کے چمچ
ترکيب
- ایک پیالے میں دہی، پپیتے کا پیسٹ، لہسن، ادرک، لیموں کا رس، گرم مصالحہ، ہری مرچ کا پیسٹ، لال مرچ اور نمک ڈال کر مکس کریں۔
- اس مکسچر میں گوشت کو میری نیٹ کرلیں۔
- پھر ان کو اسکیورز پر لگائیں اور گرل کریں۔
- آخر میں برش کی مدد سے گھی لگائیں۔
- مزے دار تکہ بوٹی کچومر کے ساتھ سرو کریں۔
No comments:
Post a Comment